گورنر سندھ عمران اسماعیل  کی  کینیڈا سانحہ میں شہید  خاندان  کے رشتہ داروں سے  اظہار تعزیت

13

کراچی،17 جون (اے پی پی ):گورنر سندھ عمران اسماعیل   کی   کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے 4 شہداکے قریبی رشتہ داروں سے اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں مقیم شہید خاتون کی بہن نذہت شمیم اور بہنوئی شمیم احمد کے گھر جا کر تعزیت کی، گورنر سندھ نے لواحقین سے دردناک ،دہشت گردانہ واقعہ پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداکے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

 اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سانحہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور مستقبل میں اسلاموفوبیا جیسے واقعات ختم ہونا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتاہوں کہ پوری دنیا میں ہونے والے اس طرح کے واقعات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی اور شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔