ملتان؛ایم ڈی اے روڈ تا نشتر چوک براستہ سرکٹ ہاؤس سڑک کی کشادگی و تعمیر مکمل ہوگئی

66

ملتان، 18 جون (اے پی پی ):ایم ڈی اے روڈ تا نشتر چوک براستہ سرکٹ ہاؤس سڑک کی کشادگی و تعمیر مکمل ہوگئی،ممبر صوبائی اسمبلی وسیم بادوزئی نے سڑک کا افتتاح کیا۔ا س موقع پر  وسیم باروزئی نے کہا کہ شہر اولیاء کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت،کشادگی کا کام جاری ہے، وزیر اعلی عثمان  بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ 1.6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئی ہے،سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنا کر شہریوں کو تحفہ دیا ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و افسران نے سڑک کی تعمیر بارے جائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کیا۔