اسلام آباد،19جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان، نائجر کے ساتھ اپنے دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے پاکستان۔نائیجر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائجر کے وزیر صنعت وتجارت گیڈو سیبو موکٹر کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ہفتہ کو یہاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نائجر کے ساتھ اپنے دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سے پاکستان نائیجر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان۔نائیجر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں کی ٹیکسٹائل، زرعی اور صنعتی مصنوعات بنائی جاتی ہیں اور نائجر اس کیلئے ایک اہم مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے۔
مرزا محمد آفریدی نے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عوامی سطح پر روابط کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدام اٹھائے جا سکتے ہیں۔