جیکب آباد؛ تیز رفتار ویگن  نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، اٹھارہ  زخمی ہوگئے

10

جیکب آباد ،19جون(اے پی پی): تحصیل ٹھل کے قریب پیر شوکت شاہ کے مقام پر تیز رفتار مسافر ویگن کا ٹائر برسٹ ہو گیا، جس کی وجہ سے وہ نہر میں گر کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اہل علاقہ نے پہنچ کر زخمیوں کو نہر سے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو علاج کے بعد واپس ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔