وزیراعظم کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے میں نوجوان نسل ہمہ وقت کوشاں ہے؛ پی ٹی آئی  رہنما شازیہ احمد

113

اوکاڑہ،19جون (اے پی پی ):پی ٹی آئی  ڈسٹرکٹ اوکاڑہ خواتین  ونگ کی صدر و چیئر پرسن کلین اینڈ گرین پروگرام ڈسٹرکٹ اوکاڑہ شازیہ احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے میں نوجوان نسل ہمہ وقت کوشاں ہے، شجرکاری اور صفائی ستھرائی کی اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے عوام پرعزم ہیں کیوں کہ جب جذبے صادق ہوں توکامیابیاں قوم کا مقدربن جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے معروف رہنما سہیل خان لودھی کی دعوت پر محلہ بی  کالونی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اہلیان محلہ نے پی ٹی آئی   رہنما شازیہ احمد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ۔انہوں  نے بی لائن کی تمام  گلیوں میں گذشتہ دنوں پی ٹی آئی کی حکومت کے تعاون سے لگائے  گئے  ٹف ٹائیلزکے کام کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ جو باقی گلیاں رہ گئی ہیں ان میں بھی ان شاءاللہ جلد ٹف ٹائیلز لگ جائیں  گے ۔

 دورہ کے دوران اہلیان محلہ نے شازیہ احمد سے مطالبہ کیا کہ اس محلہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ،عملہ صفائی ایک ماہ میں صرف دو مرتبہ آتے ہیں،  بارش ہونے پر تو جگہ جگہ گلیوں میں پانی کھڑا رہتا ہے،جس سے بیماریاں پھیلنے کے خطرے میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

شازیہ احمد نے اہل محلہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا  کہ آپ کے تمام مسائل کے حل کے لئے ہائی متعلقہ  محکمہ سے بات کرکے جلدازجلد حل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوشوں سے  جاری کلین اینڈ گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ درخت لگانے کے مثبت اثرات پورے ملک میں محسوس ہوں اور آنے والی نسلیں سرسبز اورشاداب پاکستان کی فضا میں پروان چڑھیں۔ آخر میں اہلیان محلہ نے شازیہ احمد کابی کالونی میں  دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر عالم خان ، سرفراز خان، شان جٹ اور متعددافراد ان کے ہمراہ تھے۔