چترال،21 جون (اے پی پی ): لوئر چترال) لوئر چترال ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹور روم میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ موقعے پہنچے اور سٹور روم میں لگی آگ پر قابو پاکر آس پاس کی بلڈنگز کو متاثر ہونے اور بڑے نقصان سے بچالیا ، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 7 فائر فائٹرز،تین فائر وہیکلز نے حصہ لیا اور 13 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا، ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے 40 منٹ کی فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا.
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ جس کوارٹر میں آگ لگائے یہ دونوں کوارٹر استعمال میں نہیں تھے اس میں کباڑ یعنی پرانا سامان رکھا تھا۔ مقامی لوگوں نے ہسپتال میں پڑے ہوۓ گندگی کی نشان دہی کرتے ہوۓ شکایت کی کی یہ ہسپتال کم اور کوڑا دان زیادہ لگتا ہے اتنی گندگی کی ہوتے ہوۓ صحت مند انسان بھی بیمار ہوسکتا ہے اس گند کو فوری طور پر یہاں سے ہٹانا چاہۓ , ایم ایس نے اس بابت انکوائری کرانے کی بھی یقین دہانی کی۔