اسلام آباد،21جون (اے پی پی):مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔