اوکاڑہ؛ پولیس تھانہ صدرنے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا

28

اوکاڑہ،23جون(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات پر ضلع بھر کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اس ضمن میں ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی صدر سرکل کی ہدای ت پر انسپکٹر ایس ایچ او صدر محمد عمران ٹیپو نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ روائتی اور سائنسی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس آؤٹ کیا اور ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجہ میں سنگین واداتیں کرنے والا گینگ ٹریس کرتے ہو ئے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ملزمان ندیم ،نادراورخالد کو قابوکرلیا جن کے قبضہ سے پسٹل 30بور تین عدد معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید انکشافات اور بھاری ریکوری کی توقع ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کامیاب کارروائی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔