ملتان 23جون(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ریونیو ڈیفالٹرز کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے ریونیو سرکل قصبہ کے 4 ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ موقع سے فرار ہونیوالے ایک ٹیکس ڈیفالٹر کی مکئی کی فصل ضبط کر لی گئی ہے اور مکئی کی فصل کے لئے موضع کے نمبردار کو سپردار مقرر کر دیا گیا ہے۔ایک اور ٹیکس ڈیفالٹر کا ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا گیا ہے ریونیو ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف پورے ضلع میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔تمام ڈیفالٹرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس جمع کرائیں ورنہ گرفتار کر لیا جائیں گے۔