ملتان 23 جون 2021 منیجنگ ڈائر یکٹر واسا ناصر اقبال نے حافظ جمال روڈ اور معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے مچھلی مارکیٹ چوک اور باوا صفرا روڈ کے منصوبوں پر لیبر کی تعداد بڑھانے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں مچھلی مارکیٹ چوک پر سنکنگ مین ہول کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دولت گیٹ میٹرو سٹیشن کے قریب بھی دوسرے مین ہول کی تعمیر کے کاموں میں تیزی آگئی ہے ایم ڈی واسا نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس منصوبے پر دن رات بلاتعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ باوا صفرا روڈ پر نئی سیوریج لائن کے منصوبے پر روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پائپ لگانے کا بھی حکم دیا ہے واضح رہے کہ نئی سیوریج لائن علی چوک سے باوا صفرا روڈ اور میلہ گراؤنڈ تک لگائی جا رہی ہے (36) انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے سے سمن آباد، گلبرک کالونی، رائٹرز کالونی سمیت دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے نکاسی آب کی شکایت پر کڑی داؤد کے علاقے کا دورہ کیا حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کے افسران سمیت متعلقہ کنٹریکٹر کو بھی موقع پر طلب کیا اور کراؤن فیلئیر کے مقام پر بوسیدہ سیوریج لائن کے حصے کو جلد از جلد تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔