چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

8

ملتان، 25 جون )اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے 4 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں۔

ریسکیو آپریشن  کے دوران بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ، نشتر ہسپتال روڈ اور کلمہ چوک سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ عتیق، 8 سالہ حمزہ، 6 سالہ عثمان، 6 سالہ علی اصغر شامل ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق بچوں کا تعلق رحیم یار خان اور ملتان سے ہے۔

 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔