جیکب آباد؛ ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کا جیکب آباد سٹی کا پیدل دورہ، مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا

45

جیکب آباد،25جون  (اے پی پی):ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے جیکب آباد سٹی کا پیدل دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کو مختلف مین بازاروں ٹاور روڈ، بھان مارکیٹ ، سرافہ بازار ، کپڑا مارکیٹ ، گھنٹا گھر، سونارکی بازار، بانو بازار، پیٹی بازار ، سمیت دیگر اہم بازاروں کا دورہ کرایا۔

 تاجر برادری نے ایس ایس پی جیکب آباد کو خوش آمدید کیا اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کیے۔ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی کے مسائل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

 شہری تنظیموں کے رہنماؤں نے ایس ایس پی جیکب آباد  شمائل ریاض ملک کا شکریہ ادا کیا اور امن و امان کے متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر ایس ایس پی جیکب آباد نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

دورے میں چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں احمد علی خان بروہی، لعل چند سیتلانی، حاجی محمد یوسف میمن، ندیم قریشی، ہوند لعل راج بیبومل ، سری چند بھاونانی ، سیٹھ چاندی رام و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔