اوکاڑہ؛ ادارہ شعور کےزیراہتمام منشیات کےخلاف آگاہی واک کا  انعقاد

40

 اوکاڑہ،25جون(اے پی پی ): منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ادارہ شعور نےآگاہی واک کا انعقاد کیا۔ ریسکیو آفس سے شروع ہونے والی واک جہاز گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ادارہ شعور کے چیئرمین ڈاکٹر شمیم الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ (فنانس) طاہر امین کی قیادت میں  ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال، شوشل ویلفیئر آفیسر اشتیاق خان۔اوکاڑہ سپورٹس کلب کے ممبر ان سٹیزن کونسل اوکاڑہ کے چیئرمین حاجی عبدالحمید جج،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی کے علاوہ  سینئرصحافیوں طارق مجید مغل، مہر ساجدعلی،ڈاکٹر صابر شاہین،عبدالوحید انصاری جبکہ ڈسٹرکٹ بیت المال اوکاڑہ کے ممبر ڈاکٹر آصف اورسول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے منشیات کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں ، والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوایسی سوسائٹی سے بچائیں ہمیں مل جل کر منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرناہے اورنوجوان نسل کوصحت مندانہ زندگی گزارنے کی طرف مائل کرنا چاہئے۔