ملتان، 26 جون (اے پی پی):سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے لودھراں میں نئے مالی سال میں مختلف سکیموں پر 1296ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شہر میں جاری رواں سال 56سکیموں پر ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم 3اور 5مرلے کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے لودھراں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ سال کی سکیموں کے فوری ٹینڈر کا عمل مکمل کیا جائے، 30جولائی تک تمام کاروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مزید کہا کہ نئی سکیموں کو بچت کے مد نظر سولر سسٹم پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، تمام سکیموں کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہیں، ٹھیکیداروں کو کام جلد مکمل کرنے اور معیاری کام کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ ایکسین اور ایس ڈی روز مانیٹرنگ کو بہتر بنائیں،روزانہ کی بنیاد پر کام کو چیک کر کے رپورٹ پیش کی جائے، پائپ لائنز کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو فعال کر کے تمام سکیموں کو اُن کے سپر د کیا جائے، ہر کمیونٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے، جو اپنے علاقے میں سکیموں کا جائزہ لے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سیکم کے لیئے پلاٹس کی الاٹمنٹ اور ریونیو حاصل کرنے کے لیئے ٹھوس اقدمات کیئے جائیں ۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ نے جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور احکامات جاری کیئے۔
راﺅعبدالوحید ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ایس ڈی اور غلام شبیر ،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا محمد شفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔