اسلام آباد،26جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی کے انتخابی حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر گفتگو کی گئی ۔ شرکاء نے حیدر آباد میں حکومت کی طرف سے منظور کی گئی یونیورسٹی اور کراچی و حیدر آباد میں ترقیاتی کاموں کیلئے پی ایس ڈی پی فنڈز مختص کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی صابر حسین قائمخانی، صلاح الدین، اقبال محمد علی خان، اسامہ قادری اور کشور زہرہ شریک ہوئے۔