اوکاڑہ؛اختر آباد شیر گڑھ روڈ پرتیز رفتارمنی بس الٹ گئی، 7 افراد زخمی

44

رینالہ خورد،26جون(اے پی پی ):اختر آباد شیر گڑھ روڈ نزد 28 والی پلی کے قریب منی بس الٹ گئی۔  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثہ میں ایک خاتون مسافر اور  6 مرد مسافر زخمی ہو گئے متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم  کی گئی ۔ حادثہ تیز رفتاری کی بنا پر رونما ہوا،خوش قسمتی سے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔