طلباءکونشےکی لعنت سے بچانے اور پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے والدین اپنا کردار ادا کریں؛ ڈی ای اوسیکنڈری اوکاڑہ محمداکرام کا پیغام

67

اوکاڑہ،26جون(اے پی  پی ): انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نے طلبا اور والدین کو پیغام دیا کہ طلباء منشیات کی لعنت سے بچیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کو منشیات کی لعنت سے بچائیں تاکہ ملک پاکستان صحتمند نسل کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔