اوکاڑہ؛ تھانہ راوی پولیس کی کارروائی،12 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے

77

اوکاڑہ،27جون(اے پی پی):  تھانہ راوی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان گرفتار کر لیے، جن سے منشیات، نقدی اور جوئے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے،کارروائی میں گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 جواری، 2 منشیات فروش اور اشتہاریوں کو پناہ دینے والے 4 افراد  شامل ہیں۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے ایس ایچ او راوی مقصود گجر اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔