پشاور؛وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

82

پشاور، 27 جون(اے پی پی): لنڈی کوتل دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں سجادہ نشین پیر عبدالمالک صاحب اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  اس موقع پر سابق سینیٹر اور سجاد نشین پیر عبدالمالک صاحب اور  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے اپنے ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے پر تمام علماء کرام، سرکاری آفیسرز اور علاقے کے مشران و  سیاسی قائدین اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

نماز جنازہ  میں  پیر رحمت کریم صاحب، پیر شمس الامین صاحب، استاد علماء ممتاز عالم دین علامہ فضل سبحان صاحب،  سرکاری آفیسرز کے علاوہ دیگر علماء کرام علاقے کے مشران سیاسی قائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔