مری،27جون(اے پی پی): ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں گرج چمک اور طوفان وبادو باراں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے اور ساتھ ہی مری کے نشیبی علاقوں میں گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔
ملک بھر سے آنے والے گرمی سے ستائے ہوئے سیاح مری کے ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مال روڈ، جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ میں سیاح فیملیز کیساتھ تفریح مقامات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں کے آنے سے مری گلیات کے علاقوں کی رونقیں بحال کئے ہوئے ہیں ۔