مسلم باغ،27 جون(اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا فاتحہ خوانی کیلئے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی رہائش گاہ آمد،ڈپی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی،سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، خوشحال کاکڑ اور دیگر اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی وفات کے متعلق تحقیقات کرانے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں اور لواحقین سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔