ملتان؛ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل خان کی زیر صدارت صنعت زار ایڈویزری کمیٹی کا اجلاس

34

ملتان، 27 جون (اے پی پی ):ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سبین گل خان کی زیر صدارت صنعت زار ایڈویزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صنعت زار کی زیر تعلیم بچیوں کے مسائل حل کرنے اور ان کو ذیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے غور فکر کیا گیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سبین گل خان نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے خواتین کا کردار ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے، بدلتے وقت کا تقاضہ ہے کہ آج کی خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے  کہا کہ  ہماری آ ج کی بچیاں آ نے والے کل کی اہم ترین اکائی ہیں، جنہوں نے معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

سبین گل خان نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے مسائل حل کرنے  میں بہت سنجیدہ ہے  اور اس بارے میں اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ممبران سے کہا کہ وہ اپنے مسائل سے ہمیں آگاہ کریں، گورنمنٹ پنجاب تمام مسائل حل کرے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت ذار ایڈوائزری کمیٹی /مینیجر صنعت زار  محمد مظہر اور  ایم ایس سیول ہسپتال ڈاکٹر زاہد  سمیت  دیگر ممبران  میں  زاہدہ خان، شائستہ بخاری،  منزہ منظور بٹ اور   ثروت زہرہ بخاری شریک  تھیں۔

 سبین گل خان نے صنعت زار ملتان کے  مختلف شعبہ جات کمپیوٹر لیب،فائن آرٹس،کوکنگ،ایمبرائڈری،ڈریس میکنگ،بیوٹشن لیب اور کانفرنس روم کا بھی دورہ کیا۔