شکرگڑھ ،28 جون (اے پی پی ): پٹرولنگ پولیس اڈہ بستان نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کر دی، بیگ سے ملے طلائی زیورات، اور نقدی رقم اصل مالکان تک پہنچا دی۔
ایس آئی چوکی انچارج بستان طارق اور اہلکار گشت پر تھے کہ جسڑ بائی پاس کے قریب سڑک پر گرا قیمتی بیگ ملا، جسے بستان پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے اپنی حفاظت میں لیا۔
پٹرولنگ پر موجود ایس آئی انچارج طارق نے چار تولہ طلائی زیورات اور 8 ہزار کے قریب نقدی رقم تحقیقات کے بعد اصل مالکان تک پہنچا دی، مذکورہ فیملی سے بیگ میں موجود سامان کی معلومات کے بعد چند معززین کی موجودگی میں بیک انکے حوالے کر دیاجنہوں نے پٹرولنگ پولیس اڈہ بستان کی کارکردگی اور ایمانداری کو سراہتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا-