ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن اور ”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

29

وہاڑی،28 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن اور ”خدمت آپکی دہلیز پر ”پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ مبین الٰہی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے دیہی مراکز صحت میں کوروناویکسینیشن کو مزید بہتر کیا جائےاور کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کرانے کیلئے لوگوں میں شعور اجا گر کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے  زور دیادیہی علاقوں میں باقاعدگی سے کورونا ویکسینیشن وینز بھیجوائی جائیں، دیہی علاقوں میں ویکسینیشن سے پہلے اعلانات بھی کروائے جائیں 30جون تک ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ91ہزار افراد کی کورونا ویکسینیشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے، وہاڑی اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ٹارگٹس سیٹ کریں اور انہیں پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کچہریوں اور لاک اپ کی صفائی، واٹر سٹوریج ٹینکوں کی صفائی اور کلوری فیکیشن کی جائے، سکولوں کی وائٹ واشنگ کی جائے میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز بھرپور اندا ز سے کام کریں، عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پہلے تین ہفتوں میں ”خدمت آپکی دہلیز پر ”مہم میں ضلع وہاڑی ملتان ڈویژن میں دوسری اورجنوبی پنجاب میں ضلع وہاڑی کی تیسری پوزیشن رہی۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو اشفا ق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالدمحمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، سی او تحصیل کونسل ناصر نعمان شاہ، ایس این اے خرم سلیم نےشرکت کی۔

اے سی بوریوالا عمر فاروق اور اے سی میلسی عبدالرزاق علی بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔