وزیر اعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر عظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

18

اسلام آباد،28جون  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی سیمی بخاری،ثوبیہ کمال، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، رخسانہ نوید، تاشفین سردار، وجیہہ اکرم ، صائمہ ندیم اور ڈاکٹر ظل ہما نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔   ملاقات میں خواتین کی بہتری اور ترقی کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  خواتین اراکین اسمبلی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر عظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔