شجاع آباد، 28 جون (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریونیو سروسز انکی دہلیز پر فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ،حکومت پنجاب کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم ، بستی سکندر آباد میں دیہی مرکز مال فعال کر دیا گیا ہے ،دیہی مرکز مال کا سلیمان اعجاز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طیب خان نے دورہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طیب خان نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں فرد ملکیت،بائیومیٹرک،ریونیو انتقلات سمیت تمام سہولیات فراہم ہونگی، ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کا مقصد دیہی علاقوں کے باسیوں کو ریلیف دینا ہے،دیہی مراکز مال سے ریونیو ریکارڈ کی عدم دستیابی سمیت تمام شکایات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی قانونگوئی میں ریونیو سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکے گے۔
شہری نے کہا کہ دور دراز کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں جانے سے وقت اور پیسہ خرچ ہوتا تھا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر کی عملی مثال پی ٹی آئی حکومت میں نظر آئی ہے۔