سکھر:سیدخورشید احمد شاہ کی مسلسل اسپتال میں رہائش کے خلاف پٹیشن پر سماعت، ڈی جی نیب اور این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم

46

سکھر,29جون (اے پی پی )سندھ ہائی کورٹ سکھرمیں سیدخورشید احمدشاہ کی مسلسل اسپتال میں رہائش کے خلاف پٹیشن پر سماعت ہوئی، ڈی جی نیب اور این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کو ذاتی حیثیت میں حلف نامہ جمع کرانے کا حکم،عدالت نے کہا کہ اگر ذاتی حلف نامے جمع نہیں کرائے گئے تو وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری کو طلب کیا جائے گا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھربنچ میں سیدخورشیداحمد شاہ کی مسلسل اسپتال میں رہائش کے خلاف پی ٹی آئی راہنما سید ظاہرشاہ کی پٹیشن پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شفیع محمد چانڈیو اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ذوالفقار نائچ ،پٹیشن سیدطاہرشاہ،این آئی سی وی ڈی انتظامیہ اور دیگرمتعلقہ افسران عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت عدالت نے اپنے رمارکس میں کہا کہ سید خورشید احمدشاہ کا اتنے سالوں سے کونسا علاج ہو رہا ہے؟ خورشید احمدشاہ اسپتال میں افسران کے اجلاس کیوں طلب کر رہے ہیں، اس معاملہ پر عدالت این آئی سی وی ڈی ہسپتال انتظامیہ پر برہم ہوگئی۔عدالت نے اس معاملہ پر این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کو ذاتی حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا۔