ژوب،29 جون (اے پی پی ): بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی شاہ زمان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ہر ضلعے میں سپورٹس کمپلیکس منظور ہو چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ژوب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حاجی شاہ زمان کاکڑ نے سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی فائنل میچ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سپورٹس اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، ژوب فٹبال اسٹیڈیم کے لیے صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے پی ایس ڈی پی میں 8 کروڑ روپے منظور کیے ہیں جس پر جلد کام شروع ہوگا۔
سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل میچ میوند اتل کلب اور دارا الیون کے درمیان کھیلا گیا، جو کہ میوند اتل کلب ژوب نے ایک گول سے جیت لیا، مہمان خصوصی حاجی شاہ زمان کاکڑ نے جیتنی والی ٹیم کو 80 ہزار اور رنر ٹیم کو 40 ہزار کے چیک اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔