وہاڑی:پولیس لائن وہاڑی میں کنسٹیبلان کی محکمانہ پروموشن” امتحان لسٹ اے “کا انعقاد

38

وہاڑی ،30 جون (اے پی پی )؛پولیس لائن وہاڑی میں کنسٹیبلان کی محکمانہ پروموشن” امتحان لسٹ اے “کا انعقاد امتحان لسٹ اے میں میرٹ پولیسی کو مقدم رکھا جارہا ہے,اہل امیدواران ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں میں استعدادکاربڑھانے اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں محکمانہ ترقی اہم کردار ادا کرتی ہے۔امتحان اے لسٹ کے دوران میرٹ پولیسی کو مقدم رکھا گیا ہے اور اہل امیدواران ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں منعقدہ  اے لسٹ امتحان کے دوران کیا.

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز وہاڑی میں محکمانہ ترقی کے امتحان لسٹ اے کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر پروموشن کمیٹی کے ممبران ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم, آفس سپرنٹینڈنٹ نجف عباس کے علاوہ او ایس آئی اور ایس آرسی برانچ کا سٹاف بھی موجود تھا۔اس دوران ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریری امتحان لسٹ اے 100فیصد میرٹ پر ہو گااور اہل امیدوار ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہوں گے ۔ نظم و ضبط کا ہر صورت میں خیال رکھا جائے کسی امیدوار کے پاس امتحان سے متعلقہ مواد ہونے کی صورت میں اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو بھی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔