ملتان 30 جون( اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نےضلع ملتان کے تھانہ بستی ملوک اور لودھراں کے تھانہ جلہ ارائیں کا دورہ کیاآر پی او نے تھانوں کی عمارات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ ملاحظہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ سائلین کے لیے تھانوں میں سہولیات کو بہتر کریں جرائم پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو اپنائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو احساس تحفظ دلانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے گشت کو مؤثر بنا کر راستوں کو بھی محفوظ بنائیں تفتیشی افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں میرٹ پر انجام دیںانصاف کا بول بالا کریں کیونکہ مظلوم کی مدد کرنا انصاف دلانا عبادت ہے آر پی او سید خرم۔علی نے فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اور مقدمات کے بلا تاخیراندراج کا حکم دیا آر پی او نے حوالات میں قیدیوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیااور تھانوں کے مال خانہ کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مختلف مقدمات میں ہونے والی برآمدگی بروقت مالکان تک پہنچائیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مضبوط مقدمات قائم کرکے انہیں سخت سزائیں دلائیں اس دوران اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی اور ریڈر محمد نعیم بھی آر پی او کے ہمراہ تھے۔