مری، 01جولائی (اے پی پی): نیو مری سے ملحقہ علاقہ سمبل گلی سٹاپ (موڑہ سیداں روڈ) کے نزدیک رات گۓ جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی۔ کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 مری کے ایلکاروں کو ایک ایمرجنسی ایمبولنس اور دو فائر ٹینڈز کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا تھا۔ روڈ تنگ ہونے کے باعث ریسکیو فائر ٹینڈز کو موقعہ پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا،تاہم ریسکیو اہلکاروں نے کئ میل پیدل چل کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ابتدائی طور پر دی گئی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔