حج 2021: سعودی وزیر تجارت و اطلاعات اور ڈاکٹر السدیس نے حج آپریشن کا آغاز کردیا

30

مکة المکرمہ (سعودی عرب)،یکم جولائی (اے پی پی): سعودی عرب نے حج آپریشن 2021 کا آغاز  کردیا ہے۔ حج آپریشن کا اعلان جمعرات کو یہاں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں سعودی وزیر تجارت و اطلاعات ماجد بن عبداللہ القصبي اور   صدر امور حرمین شریفین ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے  کیا۔

وزیر تجارت و اطلاعات ماجد القصبي نے  اس موقع پر بر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں  سال کا  حج سیزن ،مسلسل دوسرے سال استثنائی صورت حال میں  ادا  کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا  اس لیے ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس  (کووڈ 19) کی وبا کی مسلسل پیش رفت کا مشاہدہ کررہی ہے اور اس کے تغیر پذیر ویرینٹ ظاہر ہورہے ہیں، اسی  وجہ سےسعودی حکومت نے یہ  فیصلہ  کیا  ہےاس سال  حج  کو    اندرون مملکت میں  موجود شہری ومقیم میں سے 60 ہزار حاجیوں  پر محدود رکھاجائے۔

القصبي نے کہا کہ ایسا حجاج کی صحت وسلامتی   کے پیش نظر  اور شعار حج  کو احتیاطی اقدامات  پر عمل کرتے ہوئے صحت کے اعتبار سے پر امن ماحول   میں کرانے  کی بھرپور کوشش کے طور پر کیا جارہا ہے۔