اسلام آباد، 01 جولائی(اے پی پی): آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر روانہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر میرپور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوا کی آمد آمد ہے، گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عوام کو فرسودہ نظام سے نجات دلائے گی، عمران خان کے وژن انصاف ، انسانیت اور خودداری کی بنیاد پر آزاد کشمیر میں سیاست کی بنیاد رکھیں گے۔