پارچنار :ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے اہم جرگہ منعقد ہوا

95

پارچنار )اے پی پی )؛ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے اہم جرگہ منعقد ہوا۔جس میں سوشل میڈیا میں منافرت پھلانے والوں اور اسلحے کی نمائش کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اھم فیصلے کئے گئے ۔

گورنر کاٹیج پارچنار میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیر  نجف عباس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر افاق وزیر قبائلی رہنما حاجی سردار حسین ڈاکٹر سید حسین جان  حاجی گل اکبر’ ولی سید میاں اور دیگر مقررین نے کہا کہ قیام امن کے لئے ضروری ہے۔کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جائے ۔اور اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ اسلحے کی  سنٹرل کرم میں سر عام نمائش پر پابندی کی ضرورت ھے۔اس موقع پر ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کا کہنا تھا۔کہ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے اور غلط پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔