خوشاب؛ ڈ سٹرکٹ اراضی ریکا رڈ سنٹر جو ہر آ با د میں ریو نیو عوامی خد مت کچہر ی کا انعقا د، سائلین کے مسائل سنے گئے

69

خوشاب ، یکم جون (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام دوست انقلا بی اقداما ت کے تحت ڈ سٹرکٹ اراضی ریکا رڈ سنٹر جو ہر آ با د میں ریو نیو عوامی خد مت کچہر ی کا انعقا د  کیا گیا ۔اس مو قع پر ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ یہ کھلی کچہر ی ہر ماہ سا ئلین اور عوام کے مسا ئل جو ریو نیو کے متعلقہ ہیں انکے حل کیلئے لگا ئی جا تی ہے،لہذا عوام کے مسا ئل جو دفتروں سے حل نہیں ہو تے یا انہیں  با ر با ر دفا تر کے چکر لگا نے پڑ تے ہیں و ہ یہاں آ کر بیان کر یں ان کا فور ی حل نکا لا جا ئے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمو د نے بتا یا کہ یہ کھلی کچہر ی ہر ما ہ کی یکم تا ریخ کو لگا ئی جا تی ہےیہاں سائلین سے انکے زرعی یا سکنی ریکا رڈ کی درستگی،ڈو میسا ئل کااجراء،انتقالات،انکم سرٹیفیکیٹ، رجسٹر یشن اور دیگر معا ملا ت کو خوش اسلو بی سے حل کیا جا تا ہے۔انہوں نے سا ئلین سے مخا طب ہو کر کہا کہ وہ اپنے کام کیلئے کسی غیر متعلقہ  یا مڈل مین کا سہا را نہ لیں ،وہ بر اہ راست متعلقہ آ فس میں جا ئیں اور اپنا کام کروائیں اگر انکے کا م میں کو ئی ملا ز م تسا ہل یا غفلت سے کام لے تو وہ فوری ڈ پٹی کمشنر یا میر ے نو ٹس میں لا ئیں۔

 کھلی کچہر ی میں نو شہرہ کے سا ئل عبدالحسین نے اپنے زرعی رقبہ کے ڈگری کیس پر عملدرآمد کروانے،غلا م محمد سکنہ عینوں نے سر کار ی راستہ واگزار کر وانے،طبور حیا ت سکنہ خوشاب نے اپنے زرعی رقبہ کی نشا ند ہی کروانے،محمد اعظم سکنہ مٹھہ ٹو انہ نے مٹھہ ٹوا نہ میں قدیمی راستہ سے تجا وزات ہٹا نے،محمد زبیر سکنہ کھبیکی نے محلے کی بند نالی کو کھلو انے،با ئیس خان سکنہ 45 ایم پی نے جو ہر آ باد کچہ با زار میں کھو کھہ لگا نے کی اجا زت،بیو ہ رشید احمد سکنہ ہڈالی نے آ رمی فیملی پینشن اپنے نا م ٹرانسفر کر وانے،محمد افضل سکنہ 53ایم پی نے اپنے نام پٹے کے رقبہ کی نیلا می رکو انے او ردیگر سا ئلین کی متفر ق در خواستون  پر رپو رٹ کر نے اور ان پر فوری کارروائی کر نے کے احکا ما ت صادر کیے۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرخوشاب عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خو شاب نعمان محمود،تحصیلدا ر اسلم ضیاء اور ریو نیو عملہ عوام کے مسا ئل حل کر نے کیلئے ایک چھت کے نیچے مو جو د تھا۔ ریو نیو کھلی کچہر ی میں سا ئلین نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

اے پی پی/ملک ممتاز/نورین