اسلام آباد،یکم جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار بھی موجود تھے۔ ا نہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ا رباب غلام رحیم نے وزیرِاعظم کی کامیاب معاشی پالیسیوں کو سراہا اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔