اٹک، یکم جولائی (اے پی پی):نوجوان درزی نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ رقم 4لاکھ روپے مالک تک پہنچا دیئے، جمعرات کی دوپہر حضرو کے محلہ بنی سے یوسف خان نامی کاروباری شخص 4لاکھ روپے شاپر میں ڈال کر راولپنڈی کیلئے نکلا کہ راستے میں اس سے وہ گر گئے جو اسی محلہ کے عمیر نامی نوجوان درزی کو روڈ پر پڑے ہوئے ملے۔ انہوں نے راستے میں پڑے شاپر کو ٹھڈا مار کر ہٹانے کی کوشش کی تو اسے وہ وزنی معلوم ہوا جس پر اٹھا کر چیک کیا تو اس میں سے 4لاکھ روپے برآمد ہوئے، مالک نے اپنی گمشدہ رقم کی تشہیر مشہور سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے کی جس پر درزی نے مالک یوسف سے رابطہ کیا اور گھر جا کر انہیں رقم لوٹا دی، جس پر یوسف نے نوجوان کو 20ہزار روپے انعام دینے کی کوشش کی مگر بہت منت سماجت اور کوشش کے باوجود اس نے نہ لئے تاہم بزرگوں کے کہنے اور مالک رقم کی خوشی کیلئے انہوں نے دس ہزار روپے انعام قبول کر لیا، اس موقع پر یوسف خان نے محمد عمیر کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے ہی نوجوان معاشرے کا حسن ہیں، دیگر لوگوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔