ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی کی خانیوال میں پریس کانفرنس

11

ملتان،02 جولائی(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نےخانیوال میں پریس کانفرنس کی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور وکلاء، صحافی اور شہریوں کی کثیر تعداد پریس کانفرنس میں موجود تھی۔

آر پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابی حوصلہ افزا ہے اور کہاضلعی پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے،کارچور اورمویشی چور بین الاضلاعی اور بین صوبائی 06خطرناک گروہ گرفتار کیے ہیں، ملزما ن کی گرفتاری خفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔

آر پی او نے کہا گروہ کے 25 ارکان گرفتار کرکے 32 مقدمات کا سراغ لگایا گیا ہے گرفتار ملزمان سے01 کروڑ 80 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے اور کہا وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آر پی او نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے ہمراہ کاروں، موٹرسائیکلز کی چابیاں اور نقدی مالکان کے حوالے کیں۔

آر پی او ملتان  نے ڈی پی او محمد علی وسیم اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی اور کہا کہ پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصرکےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہے اور پولیس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیارہے۔

ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

مدعی مقدمات  کی طرف سے پولیس کارکردگی کو سراہا گیا۔