ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام یقینی بنائے،عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جائے:  آر  پی او ملتان  سید خرم علی

120

ملتان، 02 جولائی (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ٹریفک پولیس ،ٹریفک حادثات کی روک تھام یقینی بنائے اور عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جائے۔

 ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  تھانہ سٹی،صدر اور ٹریفک دفتر خانیوال اور تھانہ عبدالحکیم کا معائنہ  کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دوروں کا مقصد تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانا ہے،عوام کے تحفظ کے لیے پولیس افسران اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ،عوام کی پولیس سے توقعات وابستہ ہیں ۔

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ پولیس افسران تفتیش کے دوران میرٹ کو ملحوظ رکھیں اورانصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے تھانوں کی عمارات کا معائنہ کیا اور ریکارڈ ملاحظہ کیا  اور  حوالات اور مالخانوں کا بھی معائنہ کیا ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے آر پی او کو تھانوں میں بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔