لاہور،2جولائی (اے پی پی):وزیر سماجی بہبودسید یاور عباس بخاری نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے فلاحی ادارے “نشیمن” کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کے قیام کے 32 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ نشیمن کی عمارت کی ری ویمپنگ کی جائے گی جس کے بعد اسے ری ہیبلی ٹیشن اینڈ نرسنگ ہوم میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
تقریب میں ایم پی اے زینب عمیر، ممبر پنجاب بیت المال فرحت خالد، چیئرپرسن ’نشیمن‘ آمنہ آفتاب، سپیشل بچوں اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود نے سپیشل بچوں کے ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔