مری ،02 جولائی (اے پی پی ): ملک بھرمیں بڑھتے ہوئے شوگر کے مریضوں کے اعداد وشمار کی روک تھام اور عوام میں آگائی مہم کے سلسلہ میں بھوربن میں پاکستان انڈوکرائن سوسائٹی کے زیراہتمام آگاہی کانفرنس اور واک کا انعقاد کیا گیا ، تین روزہ ساتویں مڈ سمرانڈوکرائن کانفرنس میں ملک بھر سے نامور شوگر ( زیابطیس )کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔کانفرنس میں شوگر(ذیابیطس) وگردود کے ماہرین نے شوگر کی پچیدگیوں،دوران حمل شوگر کی تشخیص اورعلاج اورذیابیطس (شوگر)کے مریضوں میں پاؤں کے زخم کے علاج کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
کانفرنس میں مقامی آبادی اور فزیشن کو شوگرکی روک تھام اورعلاج کے بارے میں آگاہی دی گئی اور تشخیص کیلئے بھی ایک سیشن رکھاگیا ہے جس میں مریضوں میں شوگر اوراسکی علامات کوجانچنے کے لیے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے،شوگراورگردودکی بیماریوں کے بارے میں نئی ریسرچ اورمریضوں کی بہتر نگہداشت کے بارے میں آگئی دی گئی ۔
پاکستان اندوکرائن سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹرخورشید خان، کانفرنس کے اگلے صدراورچیف آگنائزرپروفیسر ابرار احمد،آگنائزرڈاکٹر محمدنعیم درانی اور ڈاکٹر اشفاق علی نے شرکاء سے خطاب کیا ۔