لودھراں: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،141 مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران گرفتار  ، 58 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج

12

لودھراں، 03 جون (اے پی پی ): لودھراں پولیس کا ماہ جون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ضلعی پولیس  نے 141 مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران گرفتار  کر کے 58 ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق  ملزمان کے قبضہ سے  29 پسٹل، 07 بندوق، 01 موزر، 02 کاربین، 10 کلاشنکوف، 03 رپیٹر، 04 رائفلز ،02 ریوالور اور 149 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ماہ جون میں ملزمان کے قبضہ سے 14 کلو 105 گرام چرس، 2116 لیٹر شراب، 580 لیٹر لہن، 3 کلو بھنگ اور 08 چالو بھٹیاں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس نے 05 گینگز کے 18 ممبران گرفتار کر لیے جبکہ ملزمان سے 61 لاکھ 30 ہزار روپے کا مال مسروقہ بھی  برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس نے قمارباذی ایکٹ کے 9 مقدمات کر کے 47 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

ترجمان پولیس   کے مطابق  ماہ جون میں تیز رفتاری کے 72، غیر قانونی گیس ری فلنگ کے 03، ایل پی جی وہیکلز کے 7، بچوں پر تشدد  کے 02 اور ساؤنڈ ایکٹ کے 04 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او عبدالرؤف بابر  نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار یے۔لودہراں پولیس کی جرائم کے خاتمہ اور ملزمان کی گرفتاری پر بھرپور توجہ ہے۔

ا