ملاکنڈ : تھاانچارج پولیس چوکی اخگرام قاری رفیع اللہ خان شہید کا نماز جنازہ آبائی گاؤں پرانہ سخاکوٹ میں اداءکیا گیا

52

ملاکنڈ،05 جولائی (اے پی پی ): گزشتہ روز دیر بالا کے علاقہ کارو درہ بیراڑئ میں اشتہاری شاہ رحیم کے فائرنگ سے  انچارج

پولیس چوکی اخگرام قاری رفیع اللہ خان شہید ہوا تھاانچارج پولیس چوکی اخگرام قاری رفیع اللہ خان شہید کا نماز جنازہ آج مورخہ2021-07-5کو9:00بجے اپنے آبائی گاؤں پرانہ سخاکوٹ میں اداءکیا گیا۔جسمیں DIGملاکنڈ عبدالغفورآفریدی ،DPOدیرطارق اقبال،AACدرگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز اور تھانہ وکیل الرحمن شہید لیویز نفری نے شرکت کی۔پولیس افسران واہلکاروں نے شہید رفیع اللہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور شہید کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

 شہید کی جسد خاکی پر  گلدستے رکھ کر سلامی اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی جسکے بعد شہید کو پرانا سخاکوٹ مقبرہ میں سپردخاک کیا گیا۔