ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ایم پی اے سعید احمد سعیدی کا چک 319 کا دورہ

38

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،05 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے چک 319 کا دورہ  کیا۔دیہات سے منڈیوں تک آسان رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہےڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ،ٹھیکدار کو منصوبہ میں اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبہ پر 66 فیصد کام مکمل کرلیا ہے ضلع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ریکارڈ منصوبوں پر کام جاری ہے ،منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ،ٹوبہ ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

ایم پی اے سعید احمد سعیدی  کا  کہنا   تھا کہ  حلقہ کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے ،سڑکوں کی تعمیر اور مرمت سے دیہات کے عوام کی شہروں تک آسان رسائی ہوگی ،منصوبہ دیہات تک آسان رسائی کے پروگرام کے تحت مکمل کیا جارہا ہے ۔