پنجاب حکومت  نے صرف 4 دنوں  میں لاہور دھماکے کے نیٹ ورک کو  بے نقاب  کیا ؛وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

83

لاہور،5جولائی  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ    بھارت  پاکستان  میں   دہشت  گردی   میں  ملوث ہے ،  پنجاب  حکومت  نے صرف 4 دنوں  میں لاہور دھماکے  کے   نیٹ ورک کو  بے نقاب  کیا۔

وہ پیر کو لاہور میں سندس  فاونڈیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی باتیں وہ کر رہے ہیں جن کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا،ماضی میں کلبھوشن یادیو پکڑنے پر پریس کانفرنس ہوئی، وزیر اطلاعات خاموش بیٹھا رہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر بولتا رہا۔ا نہوں  نے کہا کہ  شواہد کی بنیاد پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور آئی جی پنجاب نے نیٹ  کے حقائق  سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا، اس کے امن کے لئے ہم نےکوششیں کرنی ہیں، ملک پر بری نظر رکھنے والے بھارت کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔