پشاور کے مینا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،  لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا

32

پشاور، 5جولائی(اے پی پی): پشاور کے معروف مینا بازار میں واقع ظہور مارکیٹ میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے مارکیٹ کی دکانوں میں پڑا لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق آگ گیس لیکج  کے باعث لگی تھی جسکی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 5 فائر ویکلز  2 ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔  ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹہ 45 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔