سکھر: ہسپتال میں موبائل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کے حوالے کردیا

17

 

سکھر۔05جولائی(اے پی پی): سکھر ہسپتال میں موبائل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کے حوالے کردیا۔ سکھر بلڈ بینک ہسپتال میں کافی عرصے سے موبائل چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، پیرکی صبح سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مذکورہ ہسپتال میں ایک موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے چورکوپولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم نے ویڈیوبیان میں اپنے جرم کا اقرار کیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے سی سیکشن پولیس کے حولے کردیا گیاہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی انکوئری کرکے مجرموں کے گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ کئی ماہ سے ہسپتال سے موبائل فون چوری ہونے کی وارداتیں ہورہی ہیں