سکھر: سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز، 186 امتجانی مراکز قائم

18

سکھر،05جولائی(اے پی پی): سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، سکھربورڈکی ٹیم نے امتحانی مراکزکے دورے کئے۔ این سی او سی کے فیصلوں کے تحت سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں، پیر5 جولائی کودسویں کلاس کا پہلا پیپرفزکس اور جنرل گروپ کا پیپر ہورہا ہے۔اس سلسلہ میں سکھر بورڈ کے زیرے اہتمام سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں 186امتجانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں 88038 طلباءطالبات امتحان دے رہے ہیں۔

بورڈانتظامیہ امتحان میں شریک طلبہ و طالبات کے لئے کوروناوائرس سے بچاﺅ کے لئے ماسک لازمی قراردیا ہے، ایس او پیز پربھی مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

سکھربورڈ انتظامیہ کے مطابق بورڈکی ٹیم نے مختلف امتحانی مراکزکے دورے کئے، صورتحال کا جائزہ لیا، نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی ہدایات کیں۔ ٹیم نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ماسک اور ایس اوپیزپرعملدرآمدکا بھی جائزہ لیا۔