اسلام آباد،6جولائی (اے پی پی):پاکستان میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری اور دل میں کیتھراٹیزیشن کے سلسلہ میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی میڈیکل ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جس نے پاکستان میں دل کے مذکورہ امراض کے رضاکارانہ علاج پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقاتیں شروع کر دیں ہیں ۔ اپنے اس دورہ کے دوران سعودی میڈیکل ٹیم رضاکارانہ علاج کی مہم پر عملدرآمد کیلئے آئیڈیاز کا تبادلہ کرے گی اور اس ضمن میں رابطہ کاری بھی کرے گی۔ سعودی میڈیکل ٹیم دل کے امراض کے مختلف اداروں کا دورہ بھی کرے گی۔ یہ مہم سعودی عرب کے امدادی منصوبوں کے دائرہ کار میں آتی ہے اور موجودہ انسانی بحران کے دوران مختلف امراض اور مصائب میں مبتلا پاکستان کی مشکلات میں کمی کیلئے کام کا حصہ ہے۔