ملتان، 7 جولائی (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔8 سالہ شہزاد، 10 سالہ رضوان، 8 سالہ سفیان کو نشتر روڈ اور طارق روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب نوید مختار نے بتایا کہ بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری کے سلسلہ میں بھکاری بچوں کے تدارک کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور عدم توجہی غفلت کا شکار بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے ۔بھکاری، گھر سے بھاگے گمشدہ لاوارث بے آسرا بچوں کی اطلاع فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔